- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویزمشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران سابق صدر پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بال بال بچ گئے۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ججز برطرفی کیس میں ضمانت کی توسیع کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر وکلانے شدید ہنگامہ آرائی کی اورکمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی جسے رینجرز نے ناکام بنا دیا، ہنگامہ آرائی کے دوران سابق صدرپرویزمشرف پر جوتا پھینکنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ بال بال بچ گئے، جوتا اچھالنے والے وکیل تجمل زیدی کوشناخت کرکے رینجرزنے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
پرویزمشرف کی پیشی سے قبل احاطہ عدالت میدان جنگ بنارہا۔ ایک طرف وکلا نے پرویز مشرف کے خلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے گئے تودوسری جانب پرویزمشرف کے حامیوں نے بھی بھرپورجواب دیا پھرایک لمحہ یہ بھی آیا کہ خالی بوتلوں اورجوتوں کا آزادنہ استعمال ہوا۔
سابق صدر جب ججز برطرفی کیس میں اپنی ضمانت کی توسیع کے بعد عدالت سے باہر جارہے تھے تو اس دوران دوسری منزل سے ان پر شیشے کا ٹکڑا بھی پھینکا گیا تاہم وہ اس حملے میں بھی محفوظ رہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے پرویزمشرف کی آمد کے موقع پرہنگامہ آرائی کانوٹس لیتے ہوئے جسٹرارکوہدایت کی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کاتعین کیاجائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر2011 میں بھی لندن میں بھی ایک طالب علم نے جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔