- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
ہیلتھ کیئر کمیشن کا اسپتالوں میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی نگرانی کا فیصلہ
کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اسپتالوں میں انجیوگرافی اورانجیوپلاسٹی کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت کراچی سمیت سندھ میں پہلی بار دل کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کے لیے استعمال کی جانے والی کیتھ لیب کو بھی ضابطہ قانون میں لانے اور رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کیتھ لیب میں دل کے مریض کی تشخیص کے لیے کی جانے والی انجیوگرافی اوراسٹنٹ ڈالنے کے لیے انجیوپلاسٹی کو بھی مانیٹرکیا جاسکے۔
اس سے قبل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر نجی وسرکاری اسپتالوں میں کیتھ لیب اور لیب کے اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجر(ایس اوپی) کویقینی بنایا جاسکے اورضابطہ قانون کے تحت کیتھ لیب میں مریضوں پر استعمال کیے جانیوالے تمام آلات اورطریقہ کارکو بھی مانیٹرکیا جائے گا۔
ہیلتھ کیئرکمیشن نے متعلقہ کیتھ لیب انتظامیہ سے تفصیل طلب کرلی،ہیلتھ کیئرکمیشن کے تحت کیتھ لیب کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیاجائے گا۔ کیتھ لیب میں اپنائے جانے والے طریقہ کار کی نگرانی کے لیے ماہرین صحت پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کیئرکمیشن ڈاکٹر سلیمان اوٹھو نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ پہلی بارکراچی سمیت سندھ کے رجسٹرڈ ہومیوڈاکٹروں اور اطبا کونسل سے اطیاب کی بھی فہرست طلب کرلی، پہلی بار ہومیواور اطباکو بھی ہیلتھ کیئرکمیشن کے تحت ضابطہ قانون میں لایاجارہا ہے۔
ڈاکٹر سلیمان اوٹھو نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں فروخت کی جانے والی ہومیو ادویات کی بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔
واضح رہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت پہلی بار میٹرنٹی ہومز،کلینکس، بلڈ بینکوں، لیباریٹریز ، ایکسرے اورایم آر آئی وسٹی اسکین کرنے والے تمام یونٹوں کو چلانے والوں سے کہاگیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کیلیے ہیلتھ کیئر کمیشن سے رابطہ کریں جس کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ان کی معائنہ ٹیمیں انسپکشن کے بعد لائسنس جاری کرنے کی پابند ہونگی،آئندہ بغیر لائسنس کے کوئی بھی صحت سے متعلق ادارہ نہیں چلایاجاسکے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ان نجی اداروں کے خلاف قانون حرکت میں لایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔