- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان رات گئے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم
اسلام آباد: تحریک لبیک یا رسول اللہ نے رات گئے حکومتی وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا جبکہ فیض آباد دھرنے میں جاں بحق تحریک کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ یہ مذاکرات 11 گھنٹے تک جاری رہے۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان پیر افضل قادری نے داتا دربار کے سامنے پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا حکومت ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ، تحریک لبیک کا دھرنا گیارہ دن سے جاری ہے، رہنما ایک لمحے کے لیے باہر نہیں گئے، حکومت کا خیال تھا چند لوگ ہیں، کچھ نہیں کرسکتے، جب تحریک لبیک نے احتجاج کا اعلان کیا ملک کے بیشتر حصے جام ہوکررہ گئے، حکومت مذاکرات کے لیے مجبور ہوگئی، راجہ ظفرالحق کی رپورٹ ہمارے حوالے کردی گئی ہے، لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے چاروں اطراف اذان کی اجازت مل گئی ہے، مذاکرات میں طے پایا کہ رانا ثنااللہ تحریک کے رہنماوں کے سامنے پیش ہونگے۔ تحریک لبیک کے رہنما جو فیصلہ دینگے اس پر عمل کرینگے، حکومت مذاکرات نہ کرتی تو آج جمعہ کے دن پورے ملک میں بھرپور احتجاج ہوتا۔ دوسری جانب علامہ خادم حسین رضوی نے بھی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری ہے جس کے بعد ٹریفک کی بحالی شروع ہوگئی ہےجبکہ کارکن بھی منتشر ہونا شروع ہوگئے، دھرنا ختم ہونے کے بعد داتا دربار کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کر دیا گیا، موٹر وے کے داخلی راستے بابو صابو انٹرچینج پر بھی ٹریفک بحال اور لاہور اسلام آباد موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔