- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
متعدد امیدواروں کو فارم بھرنا نہیں آتا قانون سازی کیا کریں گے، الیکشن کمشنر سندھ
کراچی: الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا ہے کہ متعدد امیدواروں کوانتخابی فارم بھرنا بھی نہیں آتا یہ قانون سازی کیا کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ کئی امیدواروں کو فارم پر کرنا نہیں آرہا ہے جو افسوس کا مقام ہے، فارم صحیح نہ بھرنے کے باعث وقت ضائع ہورہا ہے، جو امیدوار فارم نہیں بھرسکتا وہ اسمبلیوں میں قانون سازی کیسے کرے گا۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے اب تک اپنی ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی ، تمام سیاسی جماعتیں ترجیحی فہرست جلد جمع کروادیں، جن جماعتوں نے ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی ان کے فارمز مسترد کردیئے جائیں گے۔
محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ وائس چانسلر جامعہ کراچی الیکشن ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی فہرست ڈی سی آفس میں جمع کروادیں، جو اساتذہ ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، آرٹیکل 220 کے تحت یہ آئینی ذمے داری ہے کہ تمام ادارے صوبائی الیکشن کمشنر کو مدد فراہم کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔