- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
امن کے سفرمیں طویل فاصلہ طے کرچکے اب منزل دور نہیں، آرمی چیف
پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ شہید ہارون بلور کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی، اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اور کور کمانڈر پشاور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلور فیملی قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم سے کھڑی ہے، ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور نفرت و انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز متحد کھڑے ہیں، انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو مستحکم پاکستان نہیں دیکھ سکتیں
دوسری جانب شہید ہارون بلور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے آنے والے افراد کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، سکندر شیرپاؤ اور کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی سمیت دیگر افراد بھی بلور ہاؤس پہنچے اور ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پشاور میں خودکش حملہ
واضح رہے کہ منگل کے روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔