- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالف کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی
بولاوایو: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخرزمان کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔
بولاوایو میں کھیلے گئے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلیے 195 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 36 اوور میں ہی پورا کرلیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے 119 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم پہلے میچ کے سنچری میکر امام الحق 44 رنز پر رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے۔ اس دوران ان فارم فخرزمان نے گراؤںڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ون ڈے میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔ میچ کے اختتام پر فخرزمان 117 اور بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز برا چاری اور چامو چبھابھا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 18 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد مساکانڈا اور مساکاڈزا نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑھایا۔ مساکاڈزا نے 59 اور مساکانڈا نے 24 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔
مساکاڈزا اور مساکانڈا کے درمیان 65 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد پیٹر مورے نے اسکور آگے بڑھایا اور نصف سنچری اسکور کی تاہم اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بولاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔