- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس نواز شریف حکومت میں بنا، آصف زرداری کا شکوہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ جعلی ہے جو نواز شریف کی حکومت میں بنایا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے تقریبا آدھے گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔ پیشی کے بعد جب سابق صدر واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں نے ان سے بات چیت کی کوشش کی۔
ایف آئی اے کی تفتیش سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اصل کیس نہیں بلکہ بدقسمتی سے نواز شریف کے دور میں میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا ہے۔ صحافی نے کہا کہ اب تو میاں صاحب بھی مقدمے بھگت رہے ہیں تو آصف زرداری نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش
کیس کا پس منظر
ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں حسین لوائی اور انور مجید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو بھی مقدمے میں ملوث قرار دیا ہے جن پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔