ایم فل پی ایچ ڈی کے اہل امیدواروں کی فہرست آج جاری ہوگی

اسٹاف رپورٹر  پير 10 جون 2013
جامعہ کراچی نے بی ایڈ (مارننگ پروگرام) سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی نے بی ایڈ (مارننگ پروگرام) سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے. فوٹو: فائل

کراچی: جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے اعلامیے کے مطابق ایم فل/ پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری)/ ایم ڈی (میڈیسن ) میں داخلے کے اہل امیدواروں کی فہرست 10 جون کو جاری ہوگی۔

رجحان ٹیسٹ اور انٹرویو اتوار 16 جون کو ہوگا،پی ایچ ڈی لا کے طلبہ کا ٹیسٹ 23 جون کو ہوگاکامیاب امیدواروں کی فہرست بدھ 19 جون کو آویزاں ہوگی،ایم فل ،پی ایچ ڈی کے کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 24 جون کو ہوگا،حتمی فہرست 28 جون کو جاری کی جائے گی۔

جامعہ کراچی نے بی ایڈ (مارننگ پروگرام) سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، پہلی پوزیشن حنا طارق،دوسری پوزیشن اسما بی بی اور تیسری پوزیشن آصفہ نذیر نے حاصل کی ہے امتحان میں900 طلبہ شریک ہوئے، اے ون گریڈ میںایک،اے گریڈ میں207 ،بی گریڈ میں 242 جبکہ سی گریڈ میں 9 طلبا کو کامیاب قراردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔