- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اورایم کیوایم نے قومی اسمبلی میں ساتھ چلنے پراتفاق کیا ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی دعوت پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مسائل پر اپوزیشن تقسیم نہیں ہوگی اور مل کر آواز اٹھائے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان بجٹ سمیت مستقبل میں اہم مسائل پر اکٹھے چلنے پر اتفاق ہوا ہے،اس موقع پر تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جن ایشوز پر ہم آہنگی ہو گی اس میں اکٹھے چلیں گے اور قومی اسمبلی میں مؤثر اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نبھائیں گے۔
اجلاس میں ایم کیو ایم کی نمائندگی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کی جبکہ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی اور شیریں مزاری بھی اجلاس میں شریک تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔