- 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں، ایف بی آر
- کراچی سے لوگ لاپتا: وزارت دفاع کو تمام خفیہ اداروں سے رپورٹ لانے کا حکم
- تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کیس میں بری
- پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کو بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں!
- بشام حملے میں ہلاک ہونیوالے چائنیز کے لواحقین کو امدادی پیکج دینے کا فیصلہ
- کورٹ رپورٹنگ پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- اسرائیلی خواتین فوجیوں کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری
- انگلش کرکٹرز آئی پی ایل کیوں چھوڑ گئے، لیگ چیئرمین منہ اُتر گیا
- احسن اقبال ہتک عزت کیس؛ مرادسعید کی گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست
- غزہ میں حماس کے اسنائپر حملے، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- مری میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، حملے میں سرکاری اہلکار زخمی
- انگلش کپتان کے بعد دو اہم پلئیرز بھی میچز سے محروم رہ سکتے ہیں!
- سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل جھیل سیف الملوک روڈ کو کھول دیا گیا
- مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا احتجاج، ٹائر نذرآتش، ٹریفک معطل
- جسٹس محسن اختر کیانی کی کاز لسٹ دو روز سے منسوخ
- بھارتی ٹیم کی کوچنگ؛ رکی پونٹنگ نے بڑا انکشاف کردیا
- ’’گرمی کی لہر‘‘ سے بچاؤ کے طریقے
- مصنوعی ذہانت کی جنگ کون جیتے گا؟
یمن میں حکومت اور حوثی باغیوں میں شدید جھڑپیں، ہلاکتیں 149 ہوگئیں
حدیدہ: یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں حکومتی اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 149 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے حصول کے لیے حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 سے بڑھ کر 149 ہوگئی ہے۔
حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹے سے جاری تازہ جھڑپ میں 70 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ صدر منصور ہادی کے 9 سیکیورٹی اہلکار بھی اس جھڑپ میں مارے گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو صنعا کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یمن کی بندرگاہ حدیدہ اپنے محل وقوع کے لحاظ سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے، باغی جنگجوؤں کو اس بندرگاہ سے اسلحہ اور خوراک کی ترسیل ہوتی ہے، حکومتی فورسز حدیدہ بندرگاہ سے باغیوں کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے کئی بار حملہ کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ یمن میں جاری جنگ کے دوران ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں لوگ اس جنگ کا شکار بن گئے، جنگ زدہ علاقوں میں خوراک کا قحط ہے جس کے باعث درجنوں بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔