- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
وفاق نے پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کےلیے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف شواہد اکٹھے کرنےکے لئے کمیٹی بنائی جائے گی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرایا، جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری داخلہ کو شکایت کے اندراج کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے کے افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں گے، یہ کمیٹی ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے افسران پر مشتمل ہو گی جو پرویز مشرف کے خلاف آئین اقدامات کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے پرویز مشرف کے 3 نومبر 2007 کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے آرٹیکل 6 کے تحت سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔