- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
پنجاب حکومت نے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی
لاہور: پنجاب حکومت نے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری اور غیر اخلاقی اسٹیج ڈراموں پرپابندی عائد کردی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر پابندی لگائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کو بھی تحلیل کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نےنازیبا زبان پر معذرت کرلی
وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان کے مطابق الحمرا ہال میں منعقد ہونے والے کمرشل ڈراموں کی پیشکش کو بھی ممنوع قرار دیاگیا ہے اور جنوری میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کو منسوخ کردیاگیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل میں صرف اچھے اسکرپٹ پر مشتمل ڈرامے پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ جب کہ ڈراما پیش کرنے کی پیشگی اجازت 8 ممبر پر مشتمل کمیٹی سے لینی ہوگی اس کے علاوہ ڈراما پیش کیے جانے سے قبل دس ہزار روپے کی رقم بطور سییکورٹی ایڈوانس جمع کرانی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔