- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
حکومت کو 18 ویں ترمیم ختم نہیں کرنے دیں گے، مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ہم حکومت کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔
حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ کمال کی حکومت ہے جس کے سربراہ کو یہ نہیں پتہ کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، سودن میں حکومت کچھ ایسا نہیں کرسکتی کہ بغلیں بجائی جائیں،انہوں نے دو آدمی چھوڑے ہیں جن کا لب و لہجہ سیاسی نہیں، خان صاحب خوش قسمت ہیں کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے آپ کام کریں،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں علاج وہی کرا سکتا ہے جو مالدار یا بااثر ہو، چیف جسٹس
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عدلیہ کا نوٹس لے کر کام کرانے کا مطلب حکومت ناکام ہو چکی ہے، عمران خان قبل از وقت انتخابات کا کہہ کر آپ اپنی اورکابینہ کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں کیونکہ وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اورحکومت ناکام ہونے پرہوتے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اٹھارویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہےاور سندھ کا پانی بند کرنے کی بات کی گئی ہے تاہم پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی، حکومت کو صوبہ کے حق حاکمیت کو قبول کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے این آر او، این آر او لگایا ہوا ہے، کس نے این آر او مانگا ہے، ہم کہہ رہے ہیں احتساب کریں وہ کہتے ہیں معافی مانگ رہے ہیں اگر احتساب انتقام ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔