اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ   

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2019
حکومت مزید 200 ارب کے ٹیکس لگا کرعوام کی زندگی اجیرن بنانا چاہتی ہے،  اپوزیشن۔ فوٹو : فائل

حکومت مزید 200 ارب کے ٹیکس لگا کرعوام کی زندگی اجیرن بنانا چاہتی ہے، اپوزیشن۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت مزید 200 ارب کے ٹیکس لگا کرعوام کی زندگی اجیرن بنانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پرپیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں انوکھا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، تیسرے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا تاہم ایوان میں رہ کر اپنی بات کریں گے اورحکومت کی سنیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔