- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 29 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی: رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار اور سینٹرل جیل کے قریب غوثیہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے پاک کالونی کے علاقوں پرانا گولیمار، ریکسر لائن اور واجہ ولی محمد ولیج میں مشترکہ آپریشن کے دوران گلیوں کا محاصرہ کرکے اہلکاروں کا پہرہ لگا دیا تاکہ علاقے میں کسی کو آنے یا وہاں سے جانے نہ دیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن لیاری گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران گینگ وار کے کارندوں کے گھروں اور ان کی پناہ گاہوں کی سرچنگ کی گئی، آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے منگل کو پرانا گولیمار میں پاک کالونی تھانے میں انٹیلی جنس کی ڈیوٹی کرنے والے اہلکار فاروق کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا، واردات میں گینگ وار کے کارندے ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ واردات میں رحمان ڈکیت کا بیٹا عتیق اور اس کے خالہ زاد بھائی ملوث تھے، ایک ہفتے قبل رینجرز نے عتیق کی گرفتاری کے لیے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بھی چھاپہ مارا تھا تاہم ملزم عتیق فرار ہو گیا تھا جبکہ اس کے ٹھکانے سے اسلحہ کی کھیپ ملی تھی۔
دوسری جانب نیو ٹاؤن کے علاقوں پیرکالونی، غوثیہ کالونی، شرف آباد اور سینٹرل جیل کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مخصوص راستے و گلیاں سیل کر کے ٹارگٹڈ گھروں کی تلاشی لی، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر گھر تلاشی کے دوران 22 مشبتہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔