- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- عدلیہ میں مداخلت کا تدارک ہونا چاہیے،ایجنسی کیلئے ہیر پھیر نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
تاوان کے لیے اغوا ہونے والا 4 سالہ بچہ قتل، ملزم گرفتار
لاہور: شاد باغ کے علاقہ سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا، بچے کو دو ہفتے قبل شاد باغ سے اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے حسین پارک مکھن پورہ کے رہائشی عبدالوحید کے چار سالہ بیٹے محمد علی کو دو ہفتے قبل گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 372/19 درج کیا۔
اس دوران ہومی سائیڈ پولیس نے مختلف شواہد کی روشنی میں وقاص عرف وکی نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا جس کے بعد بچے کو لے کر گوجرانوالہ چلا گیا اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو گلا دبا کر قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ بچے کو یاد کرکے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور محلے میں صف ماتم بچھ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔