- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے دوران گٹاربجانے کی ایکٹنگ سلمان احمد کو مہنگی پڑگئی
کراچی: گلوکار سلمان احمد کو سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں گٹار بجانے کی ایکٹنگ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں آئمہ بیگ، ابرارالحق، فواد خان اور گلوکار سلمان احمد نے اپنی پرفارمنس سے چارچاند لگائے۔ تاہم گلوکار سلمان احمد کی تقریب کے دوران لائیو پرفارمنس کے بجائے گٹار بجانے کی ایکٹنگ لوگوں سے چھپی نہ رہ سکی اورانہیں پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ میں لائیو پرفارمنس کے بجائے پرفارم کرنے کی اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رمیز راجا کے سوشل میڈیا پر چرچے
Heart warming occasion. National Anthem played just before the start of PSL 4 final. We are all one as a nation. pic.twitter.com/Z2AlJYEGER
— Pakibyheart❤️ISI (@NaumanMalik_PTI) March 17, 2019
پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجنے کے دوران سلمان احمد بغیر تاروں کی گٹار بجانے کی اداکاری کرتے رہے۔ شاہد نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا سلمان احمد کے بغیر تاروں کے گٹار بجانے کے عمل نے سخت مایوس کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل 4 کے چند جذباتی اور یادگار لمحات
It was such a lame act. You should have performed live or not at all. Playing with wireless electric guitars, just putting up an act was fake and disappointing.
— Shahid N (@skniazi2008) March 17, 2019
لیکن سلمان احمد بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں لائیو کنسرٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں مریخ پر منتقل ہوجانا چاہئے۔
https://twitter.com/sufisal/status/1107364396299374598
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔