پی ایس ایل 4؛ رمیز راجا کے سوشل میڈیا پر چرچے

زنیرہ ضیاء  اتوار 17 مارچ 2019
رمیز راجا کی پی ایس ایل 4 کے دوران سابق مس آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کے ساتھ خوبصورت کیمسٹری کے چرچے پورے سوشل میڈٖیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

رمیز راجا کی پی ایس ایل 4 کے دوران سابق مس آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کے ساتھ خوبصورت کیمسٹری کے چرچے پورے سوشل میڈٖیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

پی ایس ایل 4 کا جنون پورے عروج پر ہے شائقین کرکٹ جہاں اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 4 کے حوالے سے مختلف پوسٹس بھی شیئر کرائی جارہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے ساتھ سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر رمیز راجا بھی چھائے ہوئے ہیں۔

رمیز راجا کی پی ایس ایل 4 کے دوران پی ایس ایل پریزینٹر اور سابق مس آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کے ساتھ خوبصورت  کیمسٹری کے چرچے پورے سوشل میڈٖیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ صارفین دونوں کی نزدیکیوں پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہائے ہائے مزے‘‘۔

ایک صارف نے رمیز راجا کی پی ایس ایل4 اورپی ایس ایل3 کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اداکارہ نیلم منیر اور ایرن ہالینڈ کے ساتھ نظر آرہے ہیں اس تصویر پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاگیا ’’ابھی تک تو پی ایس ایل رمیز راجاجیت رہا ہے۔‘‘

رمیز راجا کی ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس پر مختلف مزاحیہ کمنٹس کیے جارے ہیں کسی صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’پرنس بسکٹ چاکلیٹ کے ساتھ‘‘

ایک اور صارف نے اس تصویر کو شامی کباب برگر سے تشبیہ دی۔

ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رمیز راجا کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن پر یہ کیپشن درج تھاجب سب لوگ پاک بھارت جنگ میں مصروف تھے  رمیز راجا اپنا گیم کھیل رہے تھے۔

اس کے علاوہ رمیز راجا اورایرن ہالینڈ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس پر کچھ صارفین نے رمیز راجا اورایرن کے درمیان دوستی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے ’’کوئی توروک لو رمیز بھائی کو، کیسی لگی رمیز بھائی کی پرفارمنس؟‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔