کراچی: اسکیم 33 خاصخیلی گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

مقتولہ کی شناخت حسینہ زوجہ مولا بخش کے نام سے ہوئی، ریسکیو


اسٹاف رپورٹر November 10, 2026

کراچی:

سچل کے علاقے اسکیم 33 خاصخیلی گوٹھ کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت حسینہ زوجہ مولا بخش کے نام سے ہوئی۔

خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

خاتون کے قتل کی وجواہات سامنے نہیں آئیں تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔