بلیک ہیڈز کیوں بنتے ہیں اور ان سے کیسے چھٹکارا پایا جائے

جب جلد کے مساموں میں اضافی چکنائی اور مردہ خلیات جمع ہو جاتے ہیں تو بلیک ہیڈز بنتے ہیں


ویب ڈیسک November 07, 2026

ناک، ٹھوڑی اور چہرے پر نظر آنے والے چھوٹے سیاہ دانے یعنی بلیک ہیڈز خوبصورتی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں ختم کرنے کے لیے ہر مہنگی بیوٹی پروڈکٹ ضروری نہیں؟

جلدی ماہرین کے مطابق چند مخصوص اجزا بلیک ہیڈز کم کرنے اور جلد کے مسام صاف رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

بلیک ہیڈز کیوں بنتے ہیں؟

جب جلد کے مساموں میں اضافی چکنائی اور مردہ خلیات جمع ہو جاتے ہیں تو بلیک ہیڈز بنتے ہیں۔ ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل کے باعث ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔

بلیک ہیڈز ختم کرنے کے 3 مؤثر اجزا

سیلیسیلک ایسڈ: یہ مردہ خلیات صاف کر کے بند مسام کھولنے میں مدد دیتا ہے۔ ابتدا میں ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹریٹینوئن: یہ جلد کے خلیات کی تجدید کو منظم کر کے مسام بند ہونے سے روکتا ہے، تاہم اسے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہیے۔

ایزیلیک ایسڈ: یہ بلیک ہیڈز اور کیل مہاسوں کو کم کرنے کے ساتھ جلد کے سیاہ دھبوں میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔

کن طریقوں سے پرہیز کریں؟

ماہرین کے مطابق بلیک ہیڈز نکالنے والے ویکیوم آلات، پور اسٹرپس اور انہیں زبردستی دبا کر نکالنے سے جلد میں جلن یا نقصان ہو سکتا ہے۔

بہتر نتائج کے لیے مناسب اسکن کیئر روٹین اپنائیں اور مسلسل مسئلہ رہنے پر ماہرِ امراضِ جلد سے مشورہ کریں۔