- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
اعتزاز احسن صدر زرداری کے استقبالیے میں سورة اخلاص بھول گئے
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے جوش خطابت سے کون واقف نہیں جہاں وہ بولتے ہیں وہاں کسی اور کی دال نہیں گلتی لیکن آج لاہور میں صدر آصف علی زرداری کے استقبالیے میں وہ سورة اخلاص بھول گئے جو بچوں کو بھی یاد ہوتی ہے۔
پیپلز پارٹی کا دورحکومت خوب رہا اور کئی یاد گار اور پُرلطف لمحات بھی پیچھے چھوڑ گیا، آج بلاول ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری کا استقبالیہ بھی یاد گار بن گیا جب تقریب میں اعتزاز احسن صدر کے حق میں پر جوش نعرے لگواتے رہے اور اپنے قائد کو سامنے دیکھ کر اتنے جذباتی ہوئے کہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی خود سنبھال لئے۔
اب باری آئی صدر کو خطاب کی دعوت دینے کی تو رسم دنیا بھی ہے اور موقع بھی ہے دستور بھی، شاید اسی بات کو سامنےرکھتے ہوئے اعتزاز احسن نے سورة اخلاص کی تلاوت شروع کر دی لیکن وہ پڑھتے پڑھتے اٹک گئے اور مکمل سورة نہ پڑھ سکے۔
واضح رہے کہ پی پی دور حکومت میں کابینہ کے ایک اجلاس میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک بھی سورة اخلاص کی تلاوت کرتے کرتے اٹک گئے تھے، انہوں نے تو کئی بارکوشش کی لیکن زبان نے ساتھ نہ دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔