ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ، 3 شرپسند ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2019
بارودی سرنگ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

بارودی سرنگ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ سے 3 شرپسند ہلاک  ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطاق ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے کی اطلاع ملنے پر حساس اداروں اور امن فورس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فراری کمانڈر ڈیہو بگٹی اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔