- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
سوشل میڈیا ایپس سنگین جرائم میں استعمال ہونے کا انکشاف
لاہور: سنگین نوعیت کے جرائم میں سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور میں سوشل میڈیا ایپ پر دوستی کے بعد نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا جبکہ ایک نوجوان نے تاجر کو قتل کرکے اس کا اسٹیٹس اپ لوڈ کیا۔
جنوبی چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اغوا کاروں کے گروہ نے موبائل ایپ ” بیگو” Bigo پر ایک نوجوان فیضان الحق سے دوستی کی اور بعد میں اس کو بلا کر اغوا کرلیا۔ ملزمان نے فیضان کی بیوی سے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ” بیگو لائیو” پر فیضان کو براہ راست تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی دکھایا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس واردات میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
ایک دوسرے واقعہ میں ملزم غواش بٹ نے معروف تاجر شیخ عرفان چنا کو سول لائنز کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ غواش بٹ موبائل ایپ ” ٹک ٹاک ” پر مختلف فلمی ڈائیلاگ پر اداکاری کرکے دکھاتا اور اسلحہ لہراتا تھا۔ اس نے فیس بک پر اپنے گینگ کے ساتھ متعدد تصاویر اپ لوڈ کیں اور شیخ عرفان چنا کو قتل کرکے کا اس کا اسٹیٹس طنزیہ جملوں کے ساتھ اپ لوڈ کیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ موبائل ایپس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں پولیس کے نوٹس میں آرہی ہیں جن کے تدارک کے لیے ایف آئی اے سائبر کرام سیل اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے رابطہ کرکے مثبت حل تلاش کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ سلمان یامین نے ایکپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اینڈرائیڈ فون کے پلے اسٹور میں اس طرح کی ایپس کے خلاف پاکستان میں کارروائی مشکل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔