- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات
لاہور: وزارت داخلہ نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین ہونے والی کشیدگی کے بعد شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی دارالحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈی جی رینجرز پنجاب کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے، جن اہم عمارات کے باہر رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ان میں گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹیریٹ، ایوان عدل، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، لاہور ہائیکورٹ اور جی پی او چوک شامل ہیں، جب کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر بھی رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔