- عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کا فیصلہ شریعت کے منافی ہے، علما
- پشاور؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوادیے
- پاکستانی اینکر مونا خان یونان گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ نائب کپتان نہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- سندھ حکومت بیرون ملک طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے، شرجیل میمن
- ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، غیر ملکی سرمایہ پر تبادلہ خیال
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی، درجنوں افراد گرفتار
- اسرائیل کیجانب سے مردہ قرار دیا گیا کمانڈر حماس کی قید میں
- جاں بحق مریض کے لواحقین کیخلاف ڈاکٹرز کا جھوٹا مقدمہ درج
- جمشید دستی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیوں کا مقدمہ درج
- ’’اپنے والد کی گاڑی کی جاپی آپکو دے دونگی! بابراعظم پاکستان کو میچ جتوائیں‘‘
- تندور مالکان کا روٹی 15 روپے سے کم میں فروخت کرنے سے انکار
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملے یا مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ
- جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون کا تقرر
- گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- آٹو انڈسٹری کی آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز
- کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم حامد پیا گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عثمان خان کی سلیکشن پر احمد شہزاد نے سوال اٹھادیا
- خیبرپختونخواہ بار کونسل کا ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں آئینی ترمیم کا مطالبہ
- گھوٹکی میں فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی جاں بحق
چینی صدر کی جانب سے پروفیسر عطا الرحمن کیلیے چین کا اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ
کراچی: پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو ان کے علمِ کیمیا کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں چینی صدر ژی جن پنگ نے چین کا سب سے ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘ گریٹ پیوپلز ہال بیجنگ میں دیا۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر عطا الرحمن پہلے مسلم سائنسدان ہیں جن کو ’’چائنا انٹرنیشنل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ‘‘ برائے سال2020ء اْن کے علمِ کیمیا کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اورآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پروفیسر عطا الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے اس ایوارڈ کو نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پوری قوم کے لیے اعزاز قراردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔