- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی اور نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین اور نادرا اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019ء کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود کی بحالی کی درخواست مسترد
کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اوروفاقی سیکریٹریز کی کورونا وائرس اسکیننگ کی گئی تاہم کسی میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم ڈی سی تحلیل کرنیکا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار
اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس حوالے سے کابینہ اراکین نے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات قومی مفاد میں ہیں، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین سے مشاورت ہونی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔