- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے ہیں تو شوق سے کرے، خواجہ سعد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- کارکردگی نہ دکھانے والے ججز کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں کمی
گھبرایے نہیں‘ کورونا وائرس ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں،صحت یاب ہونے والے شخص کی روداد
باڑا ضلع خیبر: کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ایک شخص نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے لوگوں کو حوصلہ دیا ہے کہ گھبرایئے نہیں‘ کورونا وائرس موت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، اگر آپ اس کا شکار ہوجائیں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مرجائیں گے۔
کورونا سے صحتیاب شخص نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 مارچ کو اسے بخار اور پٹھوں کا درد محسوس ہوا، مقامی فارماسسٹ سے دوا لینے کے باوجود درجہ حرارت104 سے نیچے نہیں آیا جبکہ سینے میں درد اور کھانسی بھی شروع ہوگئی۔ 14 مارچ کو گاؤں میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے مجھے گلے کی سوجن تشخیص کی اور اینٹی بائیوٹک دوا تبدیل کرتے ہوئے درد اور بخار کی دوا جاری رکھنے کا کہا لیکن اس سے بھی فرق نہیں پڑا جبکہ سانس لینے میں بھی مشکل ہوئی۔
کورونا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا ، اب میں مکمل صحتیاب ہوں، دیگر لوگوں کو بھی یہ بتایا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس موت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، اگر آپ اس کا شکار ہوجائیں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مرجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔