- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
سانحہ سہون شریف میں ملوث دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سہون شریف کے خود کش دھماکے کے مقدمے میں 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو سانحہ سہون شریف میں دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے مجرموں کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے مجرم نادر کو دھماکا خیز مواد کے جرم میں عمر قید بھی سنائی۔
مجرموں میں نادرعلی اور فرقان عرف فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کے مطابق مجرم نادر علی کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ مجرموں کی شناخت سی سی ٹی وی سے ہوئی۔ مجرموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ اور عینی شاہدین نے شناخت کیا۔ گواہوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ، عینی شاہدین، پولیس افسران اور ڈاکٹر سمیت زخمی شامل تھے۔
واضح رہے کہ سزا پانے والے مجرموں نے سہون دھماکے سے ایک دن قبل خودکش حملہ آور کے ساتھ ریکی کی تھی۔ دھماکے میں 73 افراد جاں جبکہ 183 سے زائد زخمی ہوئے۔ عدالت نے مجرموں پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مجرموں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔