- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری؛ کسانوں کو 50ارب سبسڈی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد / لاہور: وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام نے کہا ہے ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو کھاد سمیت دیگر اشیا پر 50 ارب کی سبسڈی دیں گے۔
انھوں نے بچوں کے تحفظ کے بیورومیں بچوں میں تحائف کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا پوری دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہے، ٹڈی دل کا مسئلہ بھی سر اٹھا رہا ہے، وہ 27 برس بعد پاکستان میں داخل ہوئی اور روزانہ 170 کلو میٹر سفر کرتی ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت اس کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں،محکمہ زراعت ، ڈپٹی کمشنر اور پاک فوج کے جوان اس کامقابلہ کر رہے ہیں۔
فخر امام نے کہا کہ جون میں ٹڈی دل کے غول مسقط سے حملہ آور ہوں گے، جہازوں کے ذریعے ان کا خاتمہ کریں گے، پلانٹ پروٹیکشن کے پاس 1990 میں 20 جہاز تھے، اب 2 ہیں ، ایک گر کر تباہ ہو گیا، مزید 5منگوا رہے ہیں، ہمیں ماہرین کی بھی کمی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔