- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
کورونا وائرس؛ شرجیل میمن کا سرکاری ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری سے منفی نکل آیا
کراچی: سندھ میں سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی ایک ہفتے کے دوران تین کورونا ٹیسٹ رپورٹس کے نتائج مختلف نکل آئے۔
ایکسپریس کے مطابق شرجیل میمن نے 28 مئی کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا جس کے بعد سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے جہاں انہوں نے دوسری مرتبہ ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکل آیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ سرکاری سطح پر کروایا گیا تھا جس کے بعد شرجیل میمن نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا۔
شرجیل میمن کورونا وائرس سے متعلق حیدرآباد میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن کے طور پر کام کررہے تھے۔ شرجیل میمن دو روز قبل تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک رہے خود کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرجیل میمن نے بھی تصدیق کی تاہم ایک روز قبل شرجیل میمن نے کراچی کے آغا خان ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں اتوار کی شام موصول ہوئی جو کہ منفی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے صاحبزادے سمیت گھر کے دیگر 9 افراد کے ٹیسٹ نتائج بھی منفی آئے ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران شرجیل میمن کے کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ کے مختلف نتائج نے سرکاری سطح پر ہونے والے ٹیسٹ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔