- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
کراچی میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت بڑھادی، انتظامیہ خاموش
کراچی: ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا لیکن شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت تاحال خاموش ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق شہر قائد کی 30 فیصد دکانوں پر دودھ کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر 10 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد دودھ کی خوردہ قیمت 120 روپے لیٹر تک پہنچ گئی۔ کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے لیٹر مقرر ہے لیکن کمشنر کراچی اور سندھ حکومت کی مکمل آشیرباد کے ساتھ ڈیری مافیا نے ایک سال کے وقفہ سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
شہری فی لیٹر دودھ سرکاری نرخ سے 26 روپے زائد قیمت پر خریدنے ہو مجبور ہیں اس طرح ڈیری مافیا شہریوں سے یومیہ کروڑوں روپے کا غیر قانونی منافع بٹور رہی ہے لیکن سندھ حکومت اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیری مافیا کے منہ کو ناجائز منافع خوری کا مزا لگ چکا ہے، بدترین معاشی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی کمرشل کھپت نہ ہونے کے باوجود دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
ڈیری مافیا کے بلند حوصلوں اور بے خوفی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے والے دھڑے نے ایک ماہ بعد مزید 15 روپے فی لیٹر اضافہ کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
دودھ کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہری انتظامیہ کمشنر کراچی نے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اب گراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی نمائشی کارروائیاں بھی بند کردی گئی ہیں اور عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔