- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
می ٹو مہم کا آغاز کرنے والی امریکی اداکارہ نے کورونا ٹیسٹنگ سسٹم کو ناقص قرار دیدیا
امریکی ادکارہ ایلسا میلانو کے 3 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ مثبت آگیا۔
دنیا بھر میں می ٹو مہم کا آغاز کرنے والی امریکی اداکارہ ایلسا میلانو نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آکسیجن ماسک کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کورونا ٹیسٹنگ کے نظام کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور اینٹی باڈیز کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب میرا کورونا وائرس اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 2 اپریل کو دو ہفتے تک شدید بیمار رہنے کے بعد یہ میں ہوں، اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سونگھنے کی حس ختم ہوگئی تھی، سینے پر بوجھ تھا، بخار بھی کم نہیں ہورہا تھا اور سر میں بھی درد رہتا تھا، یہاں تک کہ مجھ میں کورونا وائرس کی ہر علامت موجود تھی لیکن اس کے باوجود میرے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے۔
ایلسا میلانو نے لکھا کہ مارچ کے آخر تک کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد میں نے کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ بھی کروایا لیکن وہ بھی منفی آیا تاہم اس کے باوجود مجھے سکون نہیں مل رہا تھا اور میں بہت مشکل میں تھی آخرکار 4 ماہ ان تمام علامات کے ساتھ رہنے کے بعد میں نے ایک بار پھر کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جو مثبت آیا، یعنی کہ میں کورونا وائرس کا شکار رہی ہوں۔
ادکارہ نے مزید لکھا کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارا ٹیسٹنگ سسٹم بہت ناقص ہے اور ہمیں کورونا وائرس کے اصل مریضوں کی تعداد کا نہیں پتہ، لہذا تمام لوگ احتیاط برتیں اور ہاتھ صابن سے دھوئیں، فاصلہ برقرار رکھیں، کیوں کہ میں نہیں چاہتی جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو جب کہ میں ٹھیک ہونے کے بعد اپنا پلازمہ بھی عطیہ کروں گی تاکہ اس سے کسی کا فائدہ ہوسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔