- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- ’’اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا‘‘
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
آرمی چیف سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں کشمیر اور معاشی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ ہے جس میں بنیادی طور پر فوجی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تین روز قبل سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ معاشی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اختلافات پر سعودیہ کو1 ارب ڈالر واپس کیے گئے
گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر او آئی سی نے کشمیر پر اجلاس نہ بلایا تو میں وزیراعظم عمران خان سے کہوں گا کہ پاکستان ایسے ممالک کا اجلاس خود بلائے جو کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں۔
سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے قرض میں سے ایک ارب ڈالر بھی واپس لے لیے ہیں۔ یہ رقم چین سے ایک ارب ڈالر قرض لے کر واپس کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔