- وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
طالبہ پر استاد کے تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
جہلم: پولیس نے بچی پر تشدد کرنے والے سفاک استاد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جہلم میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھائی کے دوران بچیوں کو تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ظالم استاد معصوم بچی کو گردن سے پکڑ کر زور زور سے جھٹکتا اور اسے اس شدت سے تھپڑ مارتا ہے کہ بچی زمین پر گر جاتی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم شاکر داوڑ کو تشدد میں ملوث اکیڈمی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں سے بدسلوکی و تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔
جہلم میں اس شخص کا بچوں پر تشدد ملاحظہ فرمائیں کیا استاد ایسا ہو سکتا ہے pic.twitter.com/LwbMC5hUur
— sajid sheikh (@sajidsheikh321) September 15, 2020
پولیس نے عوام کی نشاندہی پر ابوبکر نامی استاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جب کہ اکیڈمی کو فوری طور سیل کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔