- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
طلال چوہدری کا خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے، شہباز گل
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کا معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت اس پر ایکشن لے گی اور عائشہ صاحبہ کی اس غنڈا گردی سے ہر صورت حفاظت کرے گی فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ معزز رکن اسمبلی کے گھر پر پولیس سیکیورٹی تعینات کریں اور قانونی کاروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیے:طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
شہباز گل نے کہا کہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے۔ طلال چوہدری مریم صفدر صاحبہ کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ طلال چوہدری کی یہ حرکت مریم صفدر اور تمام مسلم لیگ ن کے لئیے قابل شرم حرکت ہے۔ ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری ، خواتین بارے یہ نازیبا کلمات کہتے رہے۔
واضح رہے اس سے قبل فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس سے قبل لاہور کی وزیر صحت کو ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ طلال چوہدری کے علاج معالجے اور سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔
لاہور پولیس کو طلال چوہدری کو سیکورٹی دینی چاہئیے۔ @Dr_YasminRashid صاحبہ سے درخواست ہے کہ طلال کے علاج معالجے کا خصوصی خیال کیا جائے۔ CCPO لاہور کو زاتی دلچسپی لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کروانی چاہئیے اور جس کا گناہ ہے اسے سزا دینی چاہئیے۔ https://t.co/lFT0XxCZ1E
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 25, 2020
بعدازاں کی جانے والی ٹوئٹ سے تاثر ملتا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلال چوہدری پر ہونےو الے تشدد کو مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے کے واقعے سے جوڑ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔