- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
پنجاب کا فلور ملز کو گندم کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ
لاہور: حکومت پنجاب نے نجاب کا فلور ملز کو روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان اقدامات کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے تحت حکومت پنجاب روزانہ کی بنیاد اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرے گی۔
حکومت پنجاب نے فلور ملز کو روزانہ مزید2 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیزز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت 17 ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ فلور ملز کو ریلیز کی جارہی ہے، اور گندم کی ریلیزز کو بتدریج 21 ہزار میٹرک ٹن روزانہ تک بڑھایا جائے گا۔
صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں قیمتوں اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انسپکشن کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، متعلقہ منسٹرز، سیکرٹریز اور ضلعی آفیسرز کمیٹیوں میں شامل ہوں گے، انسپکشن کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالےسے اپنا کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے کردار کا بھی تعین کردیا گیا ہے، ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف تھرڈ پارٹی کے طور پر کام کرے گی، فورس براہ راست ایکشن نہیں لے گی بلکہ ایپ کے ذریعے حکومت کو فیڈ بیک دے گی۔
حکومت پنجاب کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کو روکاجائے گا اور فلور ملز کو گندم کی ریلیزز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، کسی بھی قسم کی کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس ہوگی، غفلت اور کرپشن میں ملوث آفیسرز اوردیگر افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اشیائے خورد ونوش کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی والے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدے سے ہٹا دیاجائے گا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا، معاملہ کل کابینہ کے ایجنڈے پربھی رکھ لیا گیا ہے، جن بنیادی اشیائے ضروریہ کی کمی ہے انکو وفاقی حکومت کو امپورٹ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ عوا م حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کیاجائے، حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سختی قانونی ایکشن ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔