- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں پیر سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو مغربی ہواوٴں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا، اور ہواؤں کا سلسلہ پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے بعد پیر اور منگل کے دوران 2021 کی پہلی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ جب کہ کشمیر، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کوگلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جب کہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔