- پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے ہیں تو شوق سے کرے، خواجہ سعد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- کارکردگی نہ دکھانے والے ججز کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات
اسلام آباد: پاک فوج کےسربراہ قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی سیکیوریٹی صورت حال اور باہمی مفادات کے معاملات پر گفت گو کی گئی۔
امریکی ناظم الامور و قائم مقام سفیر انجیلا ایگلراورآرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے امریکی صدرجو بائیڈن کی جانب سے ستمبر 2021 تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ خوش حال، مستحکم اور پُر امن افغانستان پاکستان خصوصا اس خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے کی امید ظاہر کی۔
امریکی ناظم الامور نےخطے میں استحکام اور امن خصوصا افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انجیلا ایگلر نے افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی امداد کو جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔