- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
سی ویو کراچی پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا
کراچی: سی ویو پر پھنسے غیر ملکی کمپنی کے بحری جہاز کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے تفریحی مقام سی ویو پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے، گزشتہ روز کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ساحل کی ریت میں پھنس گیا تھا جسے دیکھنے کے لئے ساحل پر تفریح کے لیے آنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔
کراچی میں ہینگ ٹینگ 77 نامی بحری جہاز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا
بحری جہازہانگ کانگ سےکراچی کی حدودمیں پہنچاتھا pic.twitter.com/sEQQ22vIHa— M.Salahuddin (@salahary) July 21, 2021
کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے طاقتور سالویج ٹگ استعمال کرنا ہوں گے، تاہم جہاز کی مالک کمپنی نے ریسکیو کرنے کی ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں کی، اور جہاز کی آمد کی اطلاع بھی کے پی ٹی کو نہیں دی گئی تھی، اس لئے کے پی ٹی کے ٹگ پورٹ آپریشن چھوڑ کر پھنسے ہوئے جہاز کو ریسکیو نہیں کرسکتے۔
حکام نے بتایا کہ جہاز سنگاپور سے 18 جولائی کو کریو کی تبدیلی کے لئے آیا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا اینکر الگ ہوکر گم ہوگیا تھا، انجن کمزورہونے کی وجہ سے جہاز لہروں کا زورنہیں سہہ سکا تھا اور دھکے کھاتا ہوا ساحل پر پہنچا اور ریت میں پھنس گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔