- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس سے متعلق امریکی سفارتخانہ کے بعد اب اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں، کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاری ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی امریکی آفیسر نے نہ ملزم ظاہر ذاکر اور نہ ہی کسی پولیس آفیسر کے ساتھ ملاقات کی ہے جب کہ ملزم کے والدین کو بھی قانون کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
یہ پڑھیں : اپنے شہری کے خلاف کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوتے، امریکی سفارت خانہ
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبریں نہ صرف تفتیشی امور پر اثر انداز ہوسکتی ہیں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں، کچھ نجی ٹی وی چینل، بعض اخبارات اور سوشل میڈیا سے استدعا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے پرہیز کریں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، تفتیشی امور مکمل ہونے کے بعد تمام مندرجات میڈیا کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔