- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
پشتو زبان کی معروف افسانہ نگار زیتون بانو انتقال کرگئیں
پشاور: پشتو زبان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لکھاری، افسانہ نگار زیتون بانو انتقال کرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشتو زبان کی معروف لکھاری اور افسانہ نگار زیتون بانو 82 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ ان کاادبی سفر 62 سالوں پرمحیط تھا۔ زیتون بانو 18 جون 1938ء کو پشاور کے نزدیک سفید ڈھیری کے مقام پر پیدا ہوئیں۔
انہوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز 1958 ء میں ہندارا (آئینہ) کے عنوان سے پہلی مختصر کہانی لکھ کر کیا، اور یہاں سے شروع ہونے والا ان کا سفر 62 برس پر محیط رہا۔ اس طویل عرصے میں انہوں نے اردو اور پشتو زبانوں میں متعدد افسانوں کی کتابیں اور مختصر کہانیاں لکھیں۔
ان کی مطبوعات میں ’مات بنگری‘، ’خوبونا‘، ’جواندی غمونا‘ ، ’برگ آرزو‘ اور ’وقت کی دہلیز پر‘ شامل ہیں. دیگر اشاعتوں میں دا شاگو مزل (ایک سفر کے ذریعے آنس) کے عنوان سے مختصر کہانیاں شامل ہیں۔
زېتون بانو المعروف موربی بی کی نماز جنازه بروزبدھ صبح 10 بجے اسٹوڈنٹ اکیڈمی اسکول، عاشق اباد ، یوسف کارخانه اسٹاپ، بالمقابل خیبر گرائمر اسکول ورسک روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔