اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کوفرانس کالونی پل دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم جاری کردیا: فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم جاری کردیا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عدالت نے سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کے مسائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل کے نامزد نمائندے پرمشتمل جائزہ کمیشن تشکیل دیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالتی معاون عمرگیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کچی آبادی سرکاری زمین پرغریب لوگوں کی آبادی کو کہا جاتا ہے۔ نجی زمین اورسرکاری زمین کا معاملہ اس حساب سے مختلف ہے، ملک کی شہری آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ کچی آبادیوں میں رہتا ہے۔ عدالت کو کچی آبادیوں اور انکے مکینوں کے بارے میں حساس رویہ اپنانا چاہیے۔

رپورٹ کے ساتھ کچی آبادیوں سے متعلقہ قانونی اور پالیسی دستاویزات بھی منسلک کی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔