پی آئی اے کا سعودی عرب کیلیے ہفتہ بھر میں 35 پروازوں کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 نومبر 2021
پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا:فوٹو :فائل

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا:فوٹو :فائل

 کراچی: پی آئی اے نے سعودی عرب کی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پی آئی اے یکم دسمبرسے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ ،مدینہ، ریاض،دمام اورالقسیم کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔ سعودی عرب کے لئے پروازیں کراچی، لاہور،ملتان، اسلام آباد اورپشاور سے روانہ ہوں گی۔

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6ممالک کے مسافروں کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔