- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
نور مقدم کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے اپنی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی جس پر عدالت نے ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا و جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف آج ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ مرکزی مجرم کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
دریں اثنا نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل پر عدالت نے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔
یہ پڑھیں : نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس کے مرکزی مجرم کی سزائے موت کے خلاف بھی اپیل آگئی ہے، ریکارڈ منگواتے ہیں پھر ریکارڈ سے ہی آپ کو بتانا ہے۔ عدالت نے نور مقدم قتل کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔
ٹرائل کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر، عصمت آدم، خانساماں جمیل اور تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت تمام 9 ملازمین کو بری کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔