- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
اہل پاکستان اور کشمیری علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اہل پاکستان اور تمام کشمیری سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آزادیٔ کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا سید علی گیلانی کے لیے بابائے حریت کا خطاب، اُن کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے ۔ مرد آہن سید علی گیلانی کی جدوجہد حریت اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سنہری باب ہے ۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی ایک فرد نہیں تحریک اور مشن کا نام ہے، جس کا نعرہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ہے۔ سید علی گیلانی کا جسدخاکی چھین لینے سے کشمیریوں کی آزادی کے لیے تڑپ چھینی نہیں جاسکتی۔اہل پاکستان اور تمام کشمیری سید علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی سمیت تمام شہدائے کشمیر کے درجات بلند فرمائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔