- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بلوچستان کے دو علاقوں میں بم دھماکے، 1 جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، قبل ازیں مچھ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکہ ہوا جس میں ایف سی کا جوان زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی کی شناخت ایف سی کے اہلکار عصمت اللہ کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بعد ازاں قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے پھٹ گیا، نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورس اور پولیس نے وقوعہ کو گھیر ےمیں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔