- کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان
- یکم اپریل 2024 سے اب تک 18ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے،ایف بی آر
- تاریخ پر پہلے کوئی آیا تھا نہ اب یہ آئیگا نہ وہ آئیگا، فیصل واوڈا
- وفاق پر مالی بوجھ کم کرکے معاشی استحکام حاصل کرنا ممکن
- 10ماہ قبل نمائش سے لاپتہ ہونے والی بچی بازیاب سرجانی سے بازیاب
- پاک بھارت ورلڈکپ میچ، آئی سی سی راولپنڈی میں فین زون بنائے گی
- ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، لاپتہ افراد کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
- ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے
- ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
- جمہوریہ چیک کا خالصتان رہنما گرپتونت کے قتل کی سازش کے ملزم کی امریکا حوالگی کا فیصلہ
- پلیئرز کو فوری اصلاح کے مشورے ملنے لگے
- پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ کر اقتدار پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا، عارف علوی
- پرسکون زندگی گذارنے کے گُر
- نیند کیلیے سپلیمنٹس لینا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
- نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں، رپورٹ
- زیادہ آنکھ رگڑنے کیوجہ سے نوجوان بصری مسائل کا شکار، ٹرانسپلانٹ کروانا پڑگیا
- تنازعات کو بھولیں ورلڈکپ کا سوچیں
- 10ماہ میں پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 20.61 فیصد اضافہ
- چائلڈ میرج اب نہیں... روک تھام کا بل اسمبلی میں پیش!
- آئی ایم ایف کا دودھ، گوشت کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ
سانحہ مری؛ ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ذمہ دار قرار
راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ مری کیس میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے 4 ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔
ذرائع کے مطابق 80 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ پیر 7 نومبر کو جاری ہوگا۔ فیصلے کے مطابق مری میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار ہوں گی جب کہ تمام کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہوٹلز کا میکنزم بنایا جائے اور مری کے ہوٹلز،گیسٹ ہاوٴسز کی کیٹگریز بنا کر کرایے مقرر کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری؛ بنیادی ذمہ داری تو وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سانحہ مری کے شہدا کا معاوضہ8لاکھ روپے کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔صفائی،سیوریج،نالہ صفائی کے لیے الگ محکمہ بنایا جائے اور جن افسران کو محکمہ موسمیات کی برف باری سے متعلق رپورٹ کا علم تھا، ان کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ سانحہ کے بعد جنہیں بلا جواز معطل کیا گیا، ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی جب کہ ذمہ دار قرار دیے گئے ریسکیو1122،ہائی وے اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران خلاف کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ 7 اور 8 جنوری کو پیش آنے والے سانحہ مری میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔