- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
جنرل (ر) باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں، عمران خان
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلے بوائے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں، قمر باجوہ کمر پر چھرا مار رہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔
لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے حسین حقانی کو لابنگ کے لیے امریکا میں ہائر کیا، ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا، حسین حقانی میرے خلاف کمپین اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے حالاں کہ امریکا میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلے بوائے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں، قمر باجوہ کمر پر چھرا ماررہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کو جمع اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے، باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے تعلقات خراب ہوئے۔
قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جاکر کیا کریں گے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
آڈیو لیکس پر انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے کیوں کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں مشرف نے بھی دہشت گردی کو بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔
’چیف الیکشن کمشنر کو جنرل باجوہ حکم دیتے تھے‘
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پیچھے 100 فیصد جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، اس لیے وہ وہی کرتا تھا جس کا حکم باجوہ دیتے تھے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ جنرل باجوہ کنٹرول کررہا تھا، چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے کبھی چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ بارے گفتگو نہیں کی۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ کو حکومت کی جانب سے نوازنا قرار دیا تھا؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ کا معلوم نہیں، میں نے کبھی چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ بارے گفتگو نہیں کی،چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو رشوت کے طور پر بڑا عہدہ دے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بیوقوف آدمی ہے، طالبان سے متعلق بیانات سے ملکی ساکھ خراب کررہا ہے، ،طالبان سے بیٹھ کر مذاکرات ہونے چاہیے، میں ہمیشہ سے ملٹری آپریشنز کے خلاف رہا ہوں، چودھری نثار سے کافی عرصہ سے رابطہ نہیں ہوا، گزشتہ ہفتے چودھری نثار کے سیاسی اکٹھ کا جان کر اچھا لگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔