- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
گورنرپنجاب نے اعتماد کے ووٹ کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے، پرویز الہٰی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب نے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے اس لیے تسلیم نہیں کرتے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنر کے غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ ہم نے پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا، قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے، سارے نالائق ن لیگ والے پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں، چند ماہ میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں دیں گے، ترکیہ کی کمپنی اوزپاک سے صفائی کا معاہدہ ہوگیا ہے اب آپ کو ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آئے گی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم اورعوا م کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ ملی ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب غریب عوام کے لیے وقف کیا ہے، ریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیےدن رات ایک کیا ہواہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔