- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
غیرجانبدارانہ صحافت کیلیے سب کوکرداراداکرنا ہوگا، مائیکل ڈوڈمین
کراچی: امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہاہے کہ غیرجانبدارانہ صحافت کیلیے سب کوکرداراداکرنا ہوگا۔
سندھی ذرائع ابلاغ پاکستان اوربھارت میں کافی مقبول ہیں،کراچی صحافت کا مرکز ہے، کراچی سے ذرائع ابلاغ نے امن وامان اورجمہوریت کی مضبوطی کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ذرائع ابلاغ کے اداروں،رضارومی اور دیگر صحافیوں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ امریکا تمام صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان میں آزاد صحافت کا خواہش مند ہے۔ وہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت منعقدہ سندھی میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پردیگرمقررین نے کہاکہ سندھی ذرائع ابلاغ ہر عہد میں ظلم، ناانصافی،جہالت اورآمریت کے خلاف عوامی طاقت اور آواز بن کر ابھرا ہے سماجی ترقی اور روشن خیالی اور جمہوریت کے لیے آزادذرائع ابلاغ وقت کی ضرورت ہے۔
وفاقی جامعہ اردو شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت’’ سندھی ذرائع ابلاغ: اہمیت مواقع اور مسائل‘‘ کے عنوان پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں عالمی سندھی میڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کے علاوہ سابق وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر مظہرالحق صدیقی، رئیس کلیہ فنون جامعہ اردو ڈاکٹر ناہید ابرار، شعبہ ابلاغ عامہ کی پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ اور شعبہ ابلاغ عامہ کے صدر ڈاکٹر پروفیسر توصیف احمد خان نے خطاب کیا۔کانفرنس کا انعقاد امریکی قونصل خانے کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے مزیدکہا ہے کہ سندھی ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو کسی طرح کم نہیں کیا جا سکتا جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے ۔انھوں نے کہا کہ مستقبل کے صحافیوں کوتحفظ کی یقین دہانی ضروری ہے۔کانفرنس کے مجموعی طور پر 5 سیشنزمنعقد کیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔